اداکارہ مدیحہ گوہرکا انتقال
پاکستان کی ٹی وی اور اسٹیج کی مشہور اداکارہ مدیحہ گوہر انتقال کر گئیں۔وہ سرطان میں مبتلا تھیں۔ ان کی عمر 62 برس تھی۔ مدیحہ گوہر اداکارہ ہونے کےساتھ ساتھ ڈرامہ نگار، ہدایتکارہ اور مصنفہ بھی تھیں۔ یہی نہیں لاہور کا اجوکا تھیٹر مدیحہ ہی کی فنی صلاحیتوں کا نتیجہ ہے جو انہوں نے اپنی لگن اور محنت سے تخلیق کیا۔ٹی وی سمیت کئی اسٹیج ڈراموں میں مدیحہ گوہر کے کردار آج بھی لازوال سمجھے جاتے ہیں ۔ انہیں کئی ایوارڈز بھی دیئے گئے ۔ مدیحہ گوہر کا شمار پاکستان کے ان نامور فنکاروں میں ہوتا ہے جواپنی اداکاری سے کردار کو جاندار بنادیتی تھیں۔