Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سٹاک مارکیٹ 150 پوائنٹس گراوٹ پر بند، کل کا خسارہ کم کردیا

’آج کی گراوٹ کے ساتھ انڈیکس کی کل کمی 1000 پوائنٹس سے تجاوز کر گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس نے کل اتوار کے خسارے محدود کرتے ہوئے 150 پوائنٹس یعنی 1.3 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 10900 پوائنٹس سے اوپر بند ہوگئی جبکہ امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک کے علاوہ ایشیائی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں کاروباری حجم تقریباً 3.5 ارب ریال رہا۔
آج کی گراوٹ کے ساتھ انڈیکس کی کل کمی (گزشتہ روز اور آج) 1000 پوائنٹس سے تجاوز کر گئی ہے۔
مارکیٹ انڈیکس نے آج کم ترین سطح 10,657 پوائنٹس پر ریکارڈ کی گئی جو کہ 400 پوائنٹس سے زائد کی کمی ظاہر کرتی ہے۔
ادھر ایشیائی مارکیٹوں میں بھی نمایاں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے جبکہ تیل کی قیمتوں میں بھی تیسرے روز مسلسل کمی ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ میں بھی بڑا خسارہ ہوا ہے جس میں بی ٹی سی 74450 ڈالر کی کم ترین سطح پر دیکھا گیا۔

شیئر: