خواجہ آصف کو بتا دیا شرم کیا ہوتی ہے
جمعرات 26 اپریل 2018 3:00
اسلام آباد... تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو بتادیا کہ شرم کیا ہوتی ہے اور حیا کیا ہوتی ہے۔نااہلی کیس کے فیصلے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اقامہ باہر رکھنے کا صرف ایک مقصد بینک اکاونٹ کھولنا ہوتا ہے تاکہ پاکستان سے پیسے باہر منتقل کئے جاسکیں۔آج کا فیصلہ پاکستان کے عوام اور تحریک انصاف کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ اس سے ہمارے 29 اپریل کے جلسے کو نئی تحریک مل گئی۔تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62 (ون) (ایف) کے تحت نااہلی تاحیات ہوتی ہے۔ خواجہ آصف کی نااہلی بھی تاحیات ہے ۔ تحریک انصاف کہ رہنما اور درخواست گزار عثمان ڈارنے کہا کہ سیالکوٹ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہیں 32 سال بعد خواجہ آصف سے نجات ملی ہے۔ یہ کامیابی عمران خان کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ یہ وہی خواجہ آصف ہیں جنہوں نے پارلیمنٹ میں میرے لیڈر عمران خان کے خلاف توہین آمیز جملے بولے۔ ان کی گردن سے سریا نکال دیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور خواجہ آصف کا کاروبار کرپشن ہیں۔ خواجہ آصف کو مفت مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ اب وہ شوکت خانم اسپتال کے باہر پھل کا ٹھیلا لگائیں۔ انہیں حلال کی کمائی کا موقع ملے گا ۔