سامسنگ گیلیکسی ایس 9 ایکٹیو کی تفصیلات لیک
سام سنگ کمپنی گیلیکسی ایس 9 ، ایس 9 پلس اور ایس 9 منی کے بعد ایس 9 ایکٹیو متعارف کرانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ فون سے متعلق ابتدائی تفصیلات لیک ہوگئی ہیں جن کے مطابق اس اسمارٹ فون میں1440×2960 پکسل ریزولوشن کے ساتھ 5.8 انچ ڈسپلے ، اوکٹا کور اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیاجائےگا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ڈوئل اپرچر کے ساتھ 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہونے کا امکان ہے۔ فون کو آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرادیا جائے گا۔