Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچن ٹپس

اوون کے برتن پر سے داغ اتارنے کے لیے دو بڑے چمچ بورک کے وم میں ملالیں اور پانی میں گھول کر کپڑے سے برتن پر لگادیں ۔ آدھے گھنٹے بعد کپڑے پر وم لگا کر اچھی طرح دھولیں ۔ داغ بالکل صاف ہو جائیں گے ۔
مچھلی کی بو دور کرنے کے لئے اس کو دھوئے بغیر نمک لگا کر دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں اور پھر آٹے سے دھوکر مصالحہ لگا لیں۔
کریلے کی کڑواہٹ دور کرنے کے لیئے اسے لمبائی کے رخ کاٹیں  اور نمک لگا کر کچھ دیر کے لیے رکھ دیں اور پھر دھولیں ۔ اگر فوری طور پر پکانے کا ارادہ نہ ہو تو نمک لگا کر فریز کرلیں اورر پکانے سے پہلے اچھی طرح مل کر دھو لیں ۔
کھاناپکانے کے دوران اگر ایک موم بتی کو چولہے کے قریب رکھا جائے تو کھانے کی خوشبو صرف کچن  تک ہی محدود رہتی ہے ۔
اگر سالن پتلا ہوجائے  اور آپ کے پاس ٹماٹر یا پیاز موجود  نہ ہو تو سالن میں بھنی ہوئی سوجی ڈال دیں اس سے سالن گاڑھا بھی ہو جائے گا اور اس کا ذائقہ بھی برقرار رہے گا ۔
آٹا گوندھنے کے تھوڑی دیر بعد ہی اس پر پیڑی آ جاتی ہے ۔ اس کا حل یہ ہے کہ کوئی بھی پلاسٹک کی تھیلی لیکر چوکور کاٹ لیں اور  اس کو پانی میں گیلا کرکے آٹے پر ڈھانپ دیں  اور آٹے  کو فریج میں رکھ دیں ۔  پیڑی نہیں آئے گی . 
 

شیئر: