Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرمیوں میں جلد کی حفاظت ‎

چکنی جلد کی حامل خواتین کا ماتھا  ، ناک  اور ٹھوڑی وغیرہ عموماً چکنی ہی رہتی ہیں ۔ ان خواتین کو گرمیوں میں زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کے چہروں پر عموماً دانوں اور کیل مہاسوں کی شکایت رہتی ہے ۔ ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ملتانی مٹی کا ماسک بہترین حل ہے ۔ اس کے علاوہ  نیم کے پتوں کو ابال کر ٹھنڈا کرکے منہ دھونے سے کیل مہاسوں میں کمی آسکتی ہے ۔ کیلے کا ماس بھی آ ئلی سکن کے لئے بہترین ہے ۔ 
خشک جلد والی خواتین کو گرمیوں میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا البتہ سردیوں  میں  ان کی جلد بے رونق اورکھردری ہوجاتی ہے ۔ خشک جلد کو تروتازہ اور نرم و ملائم رکھنے کے لئے شہد ،  زیتون کا تیل اور عرق گلاب کا ملا کراستعمال مفید ثابت ہوتا ہے ۔
نارمل جلد  چونکہ  نہ تو  زیادہ چکنی ہوتی ہے اور نہ ہی سخت ،  اس لئے اس قسم کی جلد پر زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی ۔ تاہم توجہ کی ضرورت اسے بھی رہتی ہیں تاکہ کی خوبصورتی برقرار رہ سکے ۔ نارمل جلدکی حامل   خواتین کو چاہیے کہ چہرے پر عرق گلاب استعمال کریں ۔ اس کے علاوہ  خشک دودھ اور عرق گلاب مکس کرکے چہرے اور گردن پر لگائیں۔ اس سے جلد چمکدار اور فریش نظر آئے گی  . 
 

شیئر: