Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونف سے کریں پیٹ کے درد کا علاج ‎

اگر آپ  پیٹ درد اور پیٹ میں گیس   کے مسائل سے دوچار ہوں  توایک چھٹانک سونف اور ایک چھٹانک خشک دھنیا صاف کر کےالگ الگ پیس لیں اور انہیں  باہم مکس کرکے  اس میں   ڈیڑھ چھٹانک شکرشامل کرلیں .   صبح ،شام ایک چائے کا چمچ  پانی کے ساتھ کھائیں۔پیٹ میں شدید درد  کی صورت میں ایک برتن میں ڈیڑھ پیالی پانی  لے کر اس میں  ایک بڑا چمچہ سونف ڈال کراس وقت تک ابالیں جب تک پانی خشک ہوکر ایک پیالی رہ جائے،اب اس میں ادرک کا ایک چھوٹا ٹکڑاباریک کاٹ کرشامل کرلیں اور   ٹھنڈا کر کے پی لیں۔
پیٹ کی تکلیف کی صورت میں ایک اور نسخہ یہ ہے کہ آدھ پاؤ سونف توے پر بھون کرایک جار میں بھر کر رکھ لیں اور  صبح و شام ایک چائے کا چمچہ کھا لیں . ۔ اسکے علاوہ   آپ یہ بھی کر سکتے ہیں کہ دوکھانے کے چمچے سونف دو پیالی پانی میں ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں، جب پانی ابلنے لگے تو اس میں حسب ذائقہ شکر ملالیں۔ 
 پیٹ میں  مستقل درد رہتا ہو تو 12گرام سونف ،اس کے ہم وزن اجوائن ،6گرام کالا نمک صاف کرکےباریک پیس لیں اورہر کھانے کے بعد ایک چٹکی استعمال کریں۔ اس کے کھانے سے معدے کے افعال درست ہو جائیں گے، بھوک بڑھے گی اور کھانا بھی جلد ہضم ہوگا۔اگر معدے میں جلن ہوتی ہو تو 12گرام سونف اس کی ہم وزن چھوٹی الائچی ، 6گرام پودینہ باریک پیس کرچھان لیں اورصبح و شام 2 گرام استعمال کریں۔ اس سےپیٹ کی جلن   اور  گیس ختم ہوتی ہے اوریہ ہاضمے کے لیے انتہائی مفید ہے۔
 

شیئر: