آکسفورڈ .... آکسفورڈ یونیورسٹی کے شعبہ میڈیکل سائنس میں ہونے والی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اگر صحت اور شفا دونوں کو واقعی یقینی بنانا ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ مریضوں کے زیر استعمال رہنے والی تمام چیزیں صرف ایک مریض استعمال کرے مگر ایسا بالعموم نہیں ہوتا۔ اب آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مختلف جگہوں کی صورتحال دیکھنے کے بعد یہ رپورٹ دی ہے کہ اسپتالوں کی کثیر الاستعمال اشیاءخطرناک بیماریاں پھیلا رہی ہیں کیونکہ متعدد افراد کے زیر استعمال رہنے والے تھرمامیٹر جراثیم سے بھرے ہوتے ہیں۔ یہ رپورٹ 67 مریضو ںکے حالات کا جائزہ لینے کے بعد مرتب کی گئی ہے جن میں سے 55مریضوں کے استعمال میں رہنے والے تھرمامیٹر سے خطرناک جراثیم ان تک منتقل ہوتے رہتے ہیں اور انکا مرض کم ہونے کے بجائے بڑھنے لگا ہے کیونکہ یہ جراثیم غیر محسوس طریقے سے شریانوں میں داخل ہوکر مریض کی حالت اور دگرگوں بنادیتے ہیں۔ اسپتالوں کو چاہئے کہ وہ پہلی فرصت میں ایک ہی تھرمامیٹر متعدد مریضوں کو جانچنے کیلئے استعمال نہ کریں۔