عامر خان کی فتح پاکستانی شائقین کے نام
بولٹن: پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لیور پول میں کینیڈین حریف کے خلاف اپنی فتح پاکستانیوں کے نام کردی۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میرے پاکستانی شائقین نے میری جیت کیلئے دعائیں کیں ۔ 2سال بعد میری یہ پہلی فتح صرف میری نہیں بلکہ پاکستانی شائقین کی بھی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت جلد پاکستان جا کر اپنے مداحوں سے ملاقات کروں گا۔عامر خان پاکستان میں باکسنگ لیگ کے انعقاد کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عامر خان سپر باکسنگ لیگ کرانے کا وعدہ یاد ہے پاکستان آ کر اس باکسنگ لیگ سے متعلق بھی بڑا اعلان کر وںگا ۔یاد رہے کہ لیور پول میں ہونے والے مقابلے میں عامر خان نے کینیڈین حریف فِل لو گریکو کو صرف 39 سیکنڈ میں ہی ناک آوٹ کردیا تھا۔