عامرخان کی ساڑھے 12ہزارپونڈ فی سیکنڈ آمدن
لیورپول:عامر خان نے فل لو گریکو کے خلاف میچ کے دوران ایک سیکنڈ میں12ہزار 500پونڈ کمائے اور ایک فائٹ میں 4لاکھ87ہزار پونڈسے زائد کے مالک بن گئے ۔ برطانوی باکسر کو یہ مقابلہ جیتنے میں زیادہ مشکل پیش نہیں آئی حقیقت میں بعض تماشائی ابھی اپنی سیٹوں پر سنبھل کر بیٹھنے بھی نہ پائے تھے کہ مقابلہ ختم ہو گیا۔اس صورتحال پر بعض باکسنگ شائقین نے ناراضی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ باکسنگ مقابلے کے نام پر ہم سے مذاق کیا گیا۔ عامر خان جتنے اچھے باکسر ہوں ہمیں تو مقابلہ دیکھنا تھا لیکن اس کا موقع ہی نہیں ملا ۔ انہوں نے عامر خان کے پروموٹر سے کہا کہ وہ آئندہ ایسے باکسر کا انتظام کرے جس کے ساتھ مقابلہ کچھ دیر جاری رہ سکے ۔فل گریکو کو تو رنگ میں کھڑے ہونے کا موقع بھی نہیں مل سکا۔