Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تداول آل شیئر انڈیکس میں 28.67 پوائنٹس کی کمی، باقی سارے اشاریے مثبت

مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 10ارب ریال کی کمی، سدافکو کو سب سے زیادہ نقصان
غیاث الدین ۔ جدہ
گزشتہ ہفتے سعودی اسٹاک مارکیٹ میں ہلکی مندی دیکھی گئی۔ تداول آل شیئر انڈیکس 180پوائنٹس کے مدوجزر کے بعد 28.67پوائنٹس کی کمی کے بعد 8248.47پوائنٹس پر بند ہوا۔ پرائس انڈیکس کے علاوہ باقی سارے اشاریے مثبت زون پر بندہوئے۔ سودوں اور حجم میں بالترتیب 6فیصد اور 4فیصد کا اضافہ نوٹ کیا گیا جبکہ کاروباری مالیت میں 0.2فیصد کا معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ قیمتیں گرنے سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10ارب ریال کی کمی کے بعد 1944ارب ریال پر آگئی۔ گزشتہ ہفتے سدافکو نے 20فیصد کیش ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا اور انفرادی کمپنیوں میں سب سے زیادہ نقصان بھی سدافکو کو ہی ہوا جسکی قیمت 10فیصدانحطاط کے بعد 106.17ریال تک گر گئی۔ نقصان کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر سہارا کیمیکلز رہی۔ ساکلو نے بھی پچھلے سہ ماہی مالیاتی نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق سافکو کو اپنے پچھلے سہ ماہی اختتامیہ 31مارچ میں کل 237.2ملین ریال کا منافع ہوا جو 2017ءکے اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 43.97فیصد کم ہے۔ اس اعلان سے ساکلو کے حصص یافتگان کو دھچکا لگا اور انہوں نے حصص کو فروخت کرنے پر ترجیح دی جس سے ساکلو کی قیمت 6.12فیصد کمی کے بعد 66.94ریال پر بند ہوئی۔ہیوی ویٹ سابک کی قیمت بھی 3.25فیصد انحطاط کے بعد 118.69پر آگئی ۔ دارالاکان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی جسکی مالیت 2.9ارب ریال تھی اور اسکی قیمت 6.57فیصد اضافے کے بعد 14.59ریال تک پہنچ گئی۔ پچھلے ہفتے ڈیویڈنڈ کے اعلانات قصیم سیمنٹ دارالاکان اور سعودی ٹیلیکوم نے کئے۔
 

شیئر: