بنگلہ دیشی صدر کو سعودی قیادت کی طرف سے مبارکباد
ریاض۔۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بنگلہ دیشی صدر کی حیثیت سے حلف وفاداری اٹھانے پر صدر محمد عبدالحمید کو سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی جانب سے مبارکباد پیش کردی۔شاہ سلمان نے صدر محمد عبدالحمید کے نام تہنیتی پیغام میں خیر سگالی کے جذبات کا بھی اظہار کیا اور بنگلہ دیش کے عوام کی مزید خوشحالی اور ترقی کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے تحریر کیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ بات بھی ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات منفرد ہیں اور مستقبل میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے آرزومند ہیں۔ اس مضمون کا پیغام ِ تہنیت ولیعہد ، نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شہزاد ہ محمد بن سلمان نے بھی صدر محمد عبدالحمید کے نام ارسال کیا۔