Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوتھ ہاکی:پاکستان کی20گول سے فتح

بینکاک: ایشین یوتھ اولمپکس کوالیفائرز ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے سنگاپور اور کمبوڈیا کو ہرا کر مسلسل 2 فتوحات حاصل کیں ۔ پاکستانی ٹیم نے کمبوڈیا 0-20سے مات دی۔یوتھ اولمپک کوالیفائرز کے مقابلے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں جاری ہیں اور پاکستان نے سنگا پور کو5-0سے ہرایا تھا۔ کمبوڈیا کے خلاف میچ با لکل یکطرفہ رہا۔ حماد انجم، وقاص احمد، مرتضیٰ یعقوب اور ذوالقرنین نے ہیٹ ٹرکس اسکور کر کے ٹیم کو شاندار فتح دلائی، حماد نے 6، وقاص نے 4، مرتضیٰ اور ذوالقرنین نے 3، 3 اور محب اللہ نے ایک گول کیا۔پاکستانی ٹیم نے دوسرے میچ کے دوران سنگاپور کے خلاف بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے با آسانی کامیابی حاصل کی، مرتضیٰ یعقوب نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ حماد انجم نے 2 گول اسکورکیے۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے چائنیزتائپے کے خلاف ابتدائی میچ 3-3 گولز سے برابر کھیلا تھا، گرین شرٹس ایونٹ میں اپنے آخری2 میچز ملائیشیا اور دوسرے اور بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ فائنل کل کھیلا جائے گا۔

شیئر: