ریاض ..... سعودی عرب کے مختلف شہروںمیں ہفتے کو بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق تبوک کی کمشنری حقل اور اسکے قرب و جوار میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ اسی طرح جازان کی کمشنری صبیا میں درمیانے درجے کی بارش ریکارڈ کی گئی۔ تبوک شہر میں بھی ہفتے کو درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مملکت کے مختلف شہروںمیں بارش کاسلسلہ جاری رہیگا۔