Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرینہ اور سدھارتھ کی خبر میں صداقت نہیں

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور اداکار سدھارتھ ملہوترا کے کرن جوہر کی نئی فلم میں اکٹھے کام کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آرہی تھیں کہ فلمساز کرن جوہر اپنی نئی فلم میں اداکارہ کرینہ کپور خان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکار سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار ادا کریں گے۔ اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی ابھی ایسی کوئی فلم بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
 

شیئر: