’شاہ سلمان مرکز دنیا کے 106 ممالک تک پہنچ چکا ہے‘: ڈاکٹر الربیعہ
’شاہ سلمان مرکز دنیا کے 106 ممالک تک پہنچ چکا ہے‘: ڈاکٹر الربیعہ
اتوار 6 اپریل 2025 22:59
ڈاکٹر الربیعہ نے ملازمین کے ساتھ عید تقریب میں شرکت کی۔ (فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز کے نگران اعلی اور ایوان شاہی کے مشیر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ ’شاہ سلمان مرکز دنیا کے 106 ممالک تک پہنچ چکا ہے جو ایک حوالہ اور انسانی امدادی کاموں میں دنیا بھر کے لیے ایک مثال ہے‘۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ڈاکٹر الربیعہ نے اتوار کو مرکز کے ملازمین کے ساتھ عید الفطر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
دنیا بھر کے ضرورت مند افراد کی خدمت کے لیے کوششیں دگنی کردیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
اس موقع پر ڈاکٹر الربیعہ نے کہا کہ شاہ سلمان مرکز کو دانشمند قیادت کی جانب سے زبردست حمایت حاصل ہے جو اس بات کی خواہش مند تھی کہ مرکز اپنی خدمات دنیا بھر کو فراہم کرے اور مرکز آج اپنی اس کوشش میں کامیاب ہے۔
الربیعہ نے مرکز کے ملازمین پر زور دیا کہ وہ دنیا بھر کے ضرورت مند افراد کی خدمت کے لیے اپنی کوششوں کو دگنا کردیں اور لگن، خلوص اور محنت سے اپنا کام انجام دیں۔
اس موقع پر انہوں نے ملازمین کے ساتھ پروگرام میں شرکت کی اور انہیں عید کی مبارک باد پیش کی۔