Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گینز بک میں مزید 4 پاکستانی نام

 
لاہور: گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں4 مزید ریکارڈز پاکستان کے نام ہوگئے۔پاکستانی محمد راشد نے سے ورلڈ ریکارڈ چھین لیا، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، قومی کھلاڑی دنیا میں نام بنا رہے ہیں۔گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پاکستان نے چار مزید ریکارڈز اپنے نام کر لئے۔ پاکستانی محمد راشد نے ہندسے ورلڈ ریکارڈ چھین لیا۔ محمد راشد نے بغیر رکے ایک منٹ میں428 مکے برسا کر ہند کا ریکارڈ توڑ دیا۔پاکستانی اسد حنیف نے ایک منٹ میں انگوٹھوں کے سہارے 43 پش اپس نکال کر نیا ریکارڈ بنایا۔40 پونڈ وزن کیساتھ انگوٹھوں کے بل پر ہی 28 پش اپس نکالنے کا ورلڈ ریکارڈ بھی حنیف کے نام رہا۔ محمد نعمان نے ایک منٹ میں 299مرتبہ ا سٹک سے ہٹ کرکے ورلڈ ریکارڈ بنایا۔ 

شیئر: