لیموں سے شربت سے گرمی دور بھگائیں
لیموں کا شربت پیاس کی زیادتی اور گرمی کی بے چینی دور کرنے کے لئے بے حد مفید ہے ۔ یہ اندرونی اعضاء کی صفائی میں مدد دیتا ہے ، خون کو صاف کرتا ہے اور جسم کے فاسد مادوں کے اخراج میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ شدید گرمی کے اثرات سے بچنے کے لئے ایک کلو لیموں کا رس اور ڈیڑھ کلو شکر کو پانی میں پکا کر گاڑھی چاشنی بنالیں اور بوقت ضرورت خصوصاً دوپہر کے وقت دو چمچ پانی میں ملا کر استعمال کریں ۔ ذائقے میں لذت پیدا کرنے کے لئے ایک چٹکی نمک یا چاٹ مصالحہ ڈال کر بھی پیا جا سکتا ہے ۔ اگر زیتون کے تیل کے ساتھ لیموں کا رس ملا کر پیا جائے تو یہ گرمی بھگانے کے ساتھ ساتھ پتے کی پتھری کو بھی کم کرتا ہے ۔ یہ بات بھی تحقیق سے ثابت ہوچکی ہیں کہ لیموں کا رس گردے کی پتھری کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے ۔