اگر کچن میں کام کرنے کے دوران ہاتھ جل جائے تو جلے ہوئے پر کبھی بھی فوراً پانی نہ ڈالیں اس سے جلے ہوئے کا نشان رہ جائے گا . اس صورتحال میں اگر گھرمیں کوئی دوا میسر ہو تو وہ لگائیں ورنہ آلو کدو کش کر کے لگا لیں . آپ جلن میں کمی محسوس کریں گے . ٹماٹر پیس کر لگانے سے بھی فائدہ ہو سکتا ہے .
بعض اوقات کوئی گرم چیز کھانے یا تیز گرم چائے کا گھونٹ بھرنے سے زبان جل جاتی ہے . اسکی جلن کو کم کرنے کے لیے دو کیلے کھائیں یا پھر دودھ پی لیں . اگر دودھ تھوڑی دیر منہ میں روک کر رکھا جائے تو زیادہ فائدہ دے گا .
مسور کی دال پکاتے ہوئے اگر اس میں ہلدی یا گھی شروع میں ہی ڈال دیں تو دال جلدی گل جاتی ہے .
پالک ابالتے ہوئے اگر ا س میں چٹکی بھر کھانے کا سوڈا شامل کر دیا جائے تو اسکی رنگت اور ذائقہ تبدیل نہیں ہوتا .
گھر میں بچی ہوئی کافی کو ضائع کرنے کے بجائے لان میں موجود پودوں میں ڈال دیں یہ بہت اچھی کھاد کا کام کرتی ہے .
فرج سے سبزیوں اور پھلوں کی بو دور کرنے کے لیے اس میں ایک لیموں کاٹ کر رکھ دیں یا پھر ایک عدد بجھا ہوا کوئلہ رکھ دیں بو دور ہو جائے گی .