Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مطاف کے اوپر سائبان کی تنصیب کا دعویٰ درست نہیں، انتظامیہ

مکہ مکرمہ.... حرمین شریفین کی اعلیٰ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مطاف کے اوپر سائبان کی تنصیب سے متعلق گردش کرنے والی وڈیو پرانی ہے ۔ انتظامیہ میں تعلقات عامہ کے انچارج ڈاکٹر سالم عریجہ نے توجہ دلائی کہ حرم شریف میں مطاف کے صحن پر سائبان کا منصوبہ بڑے پروگرام کا حصہ ہے البتہ ابھی تک اس کا آغاز نہیں کیاگیا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے جو وڈیو گردش کررہی ہے وہ پرانی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ پوری دنیا میں سب سے بڑی چھتری مطاف کے صحن کو سایہ فراہم کرنے کیلئے لگا دی گئی ہے ۔ یہ 45 میٹر اونچی ہے ۔ اس قسم کی اطلاعات خود ساختہ ہیں ، حقیقت سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ 
 
 

شیئر: