شاہ سلمان سے ریاض سے جدہ پہنچ گئے
جدہ: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز ریاض سے جدہ پہنچ گئے۔ ریاض کے کنگ سلمان ایئر بیس میں انہیں گورنر ریاض کے علاوہ شاہی خاندان کے متعدد افراد نے الوداع کیا۔ جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پہنچنے پر گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے جہاز کے دروازے پر ان کا استقبال کیا۔