سابک افریقی ممالک میں نئی فیکٹریاں قائم کریگی، یوسف البنیان
ریاض.... سابک کے چیئرمین یوسف البنیان نے کہا ہے کہ سابک افریقی بازاروں میں قدم جمانے اور وہاں نئی فیکٹریاں قائم کرنے کا پروگرام بنا رہی ہے۔ انہوں نے مالی نتائج کے متعلق پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے واضح کیا کہ کمپنی کے 27 ارب ریال سے زیادہ کے قرضے ہیں ، امسال ان کا استحقاق حاصل ہوجائے گا۔ بانڈز اور دیگر ذرائع سے منصوبوں کی فنڈنگ کی جاسکتی ہے۔ سابک پوری دنیا میں پٹروکیمیکل کی چوتھی بڑی کمپنی ہے ۔ اسے 2017ءکی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں امسال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 5.4 فیصد زیادہ منافع ہوا۔ 31 مارچ تک کمپنی کو 5.51 ارب ریال کا منافع ہوا۔