Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمت سے 2 برس کے اندر استعفیٰ دینے والے کو”مکافہ نہایة الخدمة“ نہیں ملے گا

ریاض.... وزارت محنت و سماجی بہبود نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی کارکن نے ملازمت سے2برس کے اندر اندر استعفیٰ دے دیا تو ایسی حالت میں اسے مکافہ نہایة الخدمة نہیں ملے گا۔ قطیف کمشنری وزارت کے ابلاغی رابطہ کار ابراہیم المرزوق نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر کارکن نے ملازمت کے2 برس مکمل کرلئے تو ایسی حالت میں اسے ایک تہائی مکافہ دیا جائے گا جبکہ5 برس تک مسلسل ملازمت کرنے والے کو استعفیٰ دینے یا برطرف کئے جانے ، ہر دو صورت میں دو تہائی مکا فہ کا استحقاق ہوجائے گا۔ علاوہ ازیں10 برس یا اس سے زیادہ تک مسلسل ملازمت کرنے والے کو مکمل مکافہ کا حق حاصل ہوگا۔ المرزوق نے یہ وضاحتیں الاحساء ایوان صنعت و تجارت کے زیر اہتمام ہونے والے کھلے ورکشاپ کے دوران حاضرین کے سوالات کے جواب میں دی تھیں۔ دوسری جانب وزارت محنت کے ذرائع نے تواصل ویب سائٹ کو بتایا ہے کہ فلپائن سے لائی جانے والی گھریلو ملازماﺅں کی تنخواہیں ماہانہ 1500 ریال سے بڑھا کر 1700 ریال تک کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ باخبر ذرائع نے الاقتصادیہ کو بتایا کہ وزارت محنت بوسنیا سمیت 3 نئے ممالک سے گھریلو عملہ لانے کے معاہدے کرنے والی ہے۔ وزارت محنت آئندہ6 ماہ کے دوران انڈونیشیا سے 40 ہزار گھریلو ملازمائیں درآمد کرنے کا ہدف مقرر کرچکی ہے۔ انڈونیشی ملازمہ کی ماہانہ تنخواہ 1500 ریال ہوگی۔ 
 

شیئر: