Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اسکولوں نے تعطیلات کے دوران تنخواہ نہ دینے کا عندیہ دیدیا

 مکہ مکرمہ.... مکہ مکرمہ میں نجی ا سکولوں کے اساتذہ نے شکوہ کیا ہے کہ ہمیں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران تنخواہ اور الاﺅنس سمیت کچھ بھی نہیں ملے گا۔ انتظامیہ نے اس قسم کے خیالات کے اظہار کرکے اساتذہ کے حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔ انتظامیہ نے یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ تعطیلات کے دوران اگر کسی استاد کو کسی طرح کی کوئی ذمہ داری تفویض کی جائے گی تو اسے یومیہ 100 ریال کے تناسب سے محنتانہ دیا جائے گا۔ سبق ویب سائٹ نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے کی زد میں سعودی اور غیر ملکی اساتذہ دونوں ہی ہونگے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ اس اطلاع سے ہمیں صدمہ پہنچا ہے۔ ایک اطلاع یہ ہے کہ جن اساتذہ سے تعطیلات کے دوران کام لیا جائے گا ان کی ڈیوٹی صبح 8 بجے سے ظہر کی اذان تک ہوگی البتہ رمضان میں ڈیوٹی کا دورانیہ صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کا ہوگا۔ 
 

شیئر: