مرسی سمیت 1529افراد دہشتگردوں میں شامل
ریاض.... قاہرہ میں فوجداری کی عدالت نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی اور فٹبال کے سابق معروف کھلاڑی محمد ابو تریکہ سمیت 1529افراد کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیا۔ مصر کے سرکاری گزٹ میں یہ فیصلہ شائع ہوچکا ہے۔ قاہرہ میں فوجداری کی ایک اور عدالت جنوری 2017ءمیں ان سب افراد کو 3برس کیلئے دہشتگردوںکی فہرست میں شامل کرچکی ہے۔