Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کے دوران ہی دولہے کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

    لکھنؤ- - - - -خوشی اور غم زندگی کے سکے کے دو پہلو ہیں اور یہ دونوں پہلو اکثر سامنے آتے رہتے ہیں۔ مگر بسا اوقات  صورتحال اتنی عجیب و غریب ہوجاتی ہے کہ یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ یوپی کے ضلع لکھیم پور کھیری میں اس وقت دیکھنے میں آیا جب  شادی  کی ایک تقریب میں کسی نامعلوم شخص نے  دوستوں کے ساتھ گپ شپ میں مصروف دولہا کو انتہائی قریب سے جاکر گولی مار دی اور فرار ہوگیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک فوٹو گرافر بھی تقریب کی وڈیو اور تصاویر بنانے میں مصروف تھا۔ تفصیلات کے مطابق  25سالہ نوجوان سنیل ورما  اپنے دوستوں کے درمیان بیٹھا بیحد خوش نظر آرہا تھا کہ  بعض لوگو ںسے اس کی خوشی دیکھی نہیں گئی اور اس نے  دولہا کو ہلاک کردیا۔ لکھیم پورضلع کی پولیس اب اس مفرور قاتل کو تلاش کررہی ہے۔ اس موقع کی جو وڈیو تیار ہورہی تھی اسی کی مدد سے پولیس اب قاتل کو تلاش کررہی ہے  اور امید ہے کہ اسکا سراغ جلد مل جائیگا۔ وڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ گولی سیدھی اس کے سینے میں لگی اور یہ سب کچھ اتنا اچانک ہوا کہ اس نے اپنا دل پکڑ لیا اور دل پر ہاتھ رکھ کر سمجھنے کی کوشش کرتا رہا کہ اس کے ساتھ کیا ہوا ۔ موقع پر موجود افراد نے پیلا لباس پہن رکھا تھا ۔ فائرنگ پستول کی مدد سے کی گئی ہے۔ پہلی گولی لگنے کے بعد دولہا نے اپنا دل پکڑ کر ادھر ادھر نظر دوڑا  ہی رہا تھا کہ قاتل کو دیکھے ۔ اسی دوران قاتل نے دوسری گولی چلاد ی اور پھر دولہا موقع پر وہیں گر کر چل بسا۔ اس حوالے سے پولیس نے جو بیان جاری کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں تو یہی لگ رہا ہے کہ اسے شادی کی تقریب میں عین موقع پر ہلاک کیا گیا ہے مگر پولیس دوسرے زاویے سے بھی معاملے  کی چھان بین کررہی ہے۔  یہ واقعہ اس وقت ہوا ہے جب لوگ موقع پر روایتی فائرنگ بھی کررہے تھے اسلئے سردست یہ کہنا مشکل ہے  کہ یہ قتل  عمداً کیاگیا یا یہ محض اتفاق تھا۔
مزید پڑھیں:- - - - -قبائلی لڑکی کا قبول اسلام کے بعد نکاح

شیئر: