Today, let me reiterate PTI's commitment to protecting the rights and dignity of Workers & ensuring that the rights enshrined in our Constitution become a reality. No country can develop without protecting the rights of its workers.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) ١ مايو ٢٠١٨
مزدوروں کاعالمی دن دنیا بھر میں منایا گیا اور اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے سوشل میڈیا پر مزدوروں کے حق میں خصوصی پیغامات جاری کئے اور ان کے حقوق کے تحفظ کا اعادہ کیا۔
ہندوستانی مصنفہ رعنا صفوی نے حضور پاک صلی اللہ وعلی وسلم کی حدیث کا حوالہ دیا : مزدور کو اسکی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کردو۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹویٹ کیا : میں آج ایک مرتبہ پھر اپنے محنت کشوں کے حقوق اور ان کے وقار کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں اور یہ یقین دلاتا ہوں آئین پاکستان کے تحت دستیاب حقوق انہیںواقعتاً میسر آئیں گے ۔ دنیا کی کوئی بھی قوم اپنے مزدوروں کے حقوق کی حفاظت کئے بغیر ترقی کی منزل نہیں پا سکتی۔
مزید پڑھیں:#افغانی_نامنظور
اقوام متحدہ کے مستقل نمائندے محمد صفا نے لکھا : ہر بچے کا بنیادی حق ہے کہ وہ اسکول جائے ۔ مفت اور معیاری تعلیم کا حصول دنیا کے ہر بچے کا حق ہے لیکن 260 ملین سے زائد بچے اور نوجوان اسکول نہیں جا رہے۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے ٹویٹ کیا : حکومت سندھ ملکی ترقی میں مزدوروں کے کردار کو اہمیت دیتی ہے اور آج مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ہم اپنے عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم مزدوروں کے حقوق اور ان کے مفاد کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
سابق ہندوستانی کرکٹر انیل کمبلے نے کہا : مزدوروں کا عزت و احترام ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے ٹویٹ کیا : کوئی بھی ملک یا معاشرہ مزدوروں کا استحصال کر کے سیاسی ، سماجی یا معاشی طور پر ترقی نہیں کر سکتا۔ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ مزدوروں کو ان کے کام کے صلے میں مکمل معاوضہ فراہم کرے۔
مزید پڑھیں:#عامر_کے_30_سال
ہندوستانی ہدایتکار و اداکار موہن لال کا کہنا ہے : میں ان تمام لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو اپنے سچائی کے ساتھ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے محنت کرتے ہیں۔
پشاور زلمی فاؤنڈیشن کے بانی جاوید آفریدی نے کہا : مزدور کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں ان لوگوں کا شکر گزار ہونا چاہیے جو ہمارا گھر ، ہمارا معاشرہ اور ہماری قوم بناتے ہیں۔میں ان تمام لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو کام کے لیے اپنا خون پسینہ بہاتے ہیں۔
ممبر قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے ٹویٹ کیا : قومیں مزدوروں کے پسینے سے سینچی جاتی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف مزدوروں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم یہ وعدہ کرتے ہیں کہ مزدوروں کی عزت ، وقار ، اچھی تنخواہ اور معاشرتی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
ہندوستانی کرکٹر ہربجن سنگھ نے پیغام دیا : میں محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے تمام مرد و خواتین کو سلام پیش کرتا ہوں جو دن رات کام کرتے ہیں۔ یہ لوگ ہمارے اصل ہیرو ہیں۔
No state or society can prosper either politically, economically or socially by exploiting its labors. It is the responsibility of state to provide full compensation in reward for their hardwork.#LabourDay
— Dr Tahir-ul-Qadri (@TahirulQadri) ١ مايو ٢٠١٨