Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی سے پیپلزپارٹی ہی لیڈ کرے گی،بلاول

  کراچی... پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی آئی اے اور اسٹیل مل کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔ن لیگ کی حکومت کے پیش کردہ بجٹ میںمزدوروں کیلئے کچھ نہیں ۔ایم کیو ایم مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر سیاسی بیان بازی کے بجائے سانحہ بلدیہ کا حساب دے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو وہ پہلے رہنما ہیں جنہوں مزدوروں کو حقوق دیئے اور ان کیلئے مزدورپالیسی لائے۔ہے نظیربھٹو نے مزدوروں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں مزدوروں کے حقوق کیلئے قانون سازی کی ہے۔ چائلڈلیبر ایکٹ پاس کیا ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر کوئی بانی ایم کیوایم نہیں جو پانچ سے دس گھنٹے تقریر کرتا رہے۔ایک تقریر میں ساری ہاتیں نہیں کرسکتا ۔کچھ اعلانات کئے ہیں باقی بھی کروں گا۔انہوںنے کہا کہ ایم کیو ایم والے فکر نہ کریں لیاری میرے دل کے قریب ہے۔لیاری سمیت کراچی کے ہر ضلع میں جلسے کریں گے۔ کراچی میں پہلے جو سیاست ہوتی رہی ہے اس میں لوگ ایم کیو ایم کو فالوکرتے تھے مگر اب لوگ پیپلزپارٹی کو فالوکررہے ہیں ۔کراچی سے پیپلزپارٹی ہی لیڈ کرے گی۔ ایک سوال پر بلاول نے کہا کہ نوازشریف اور خواجہ آصف ڈرامہ کررہے ہیں ۔ سب کو پتا ہے کہ نوازشریف کیا چاہتے ہیںور وہ کیا گیم کھیل رہے ہیں۔بلاول نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم سے جو ہوسکتا ہے کراچی کیلئے کررہے ہیں اورمزید بھی کریں گے مگر شہر کے منتخب نمائندے اور سٹی گورنمنٹ عوام کیلئے کیا کررہی ہے ۔
مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی کو بدمعاشیوں کا جواب دینا پڑ ے گا،خالد مقبول

شیئر: