Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس،ملزمان پر فرد جرم

 
  اسلام آباد...انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس میں گرفتار 3 ملزمان پر 3 برس بعد فرد جرم عائد کردی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹرنے کیس کا چالان پیش کیا۔ چالان میں کہا گیا کہ عمران فاروق کے قتل کی سازش برطانیہ اور پاکستان میں مشترکہ طور پر تیار ہوئی۔ اس سازش پر 2010 میں لندن میں عمل کیا گیا۔عدالت نے تینوں ملزمان خالد شمیم، معظم اور محسن پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے بانی ایم کیو ایم کے دائمی وارنٹ گرفتاری، ان کی جائداد ضبط کرنے اور قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم بھی جاری کردیا ۔ عدالت نے 8 مئی کو استغاثہ کے 2 گواہوں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیپٹن شعیب اور ایف آئی اے کاونٹر ٹیرارزم ونگ کے افسر عبدالمنان کو طلب کرلیا۔

شیئر: