Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک درجن خود کش حملے ناکام بنائے ،وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ ...وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے ایک درجن سے زائد خود کش حملے ناکام بنائے۔ ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کو بھی گرفتار کیا ۔عوام کیساتھ ملکر دہشتگردی کا خاتمہ کررہے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ںنے کہاکہ بلوچستان بالخصوص کوئٹہ کو دہشتگردی کا سامنا ہے۔دہشتگرد امن کی فضاءکو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں۔ بلوچستان کیساتھ متصل بارڈر سے دہشتگرد یہاں داخل ہوتے ہیں۔پاک، افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے ۔جس سے دہشتگردی کی روک تھام میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی لیکن انہوں نے بدلے میں دہشتگردی دی۔ پختہ شواہد ملے ہیں کہ دہشتگردی کے واقعات میں ہمسایہ ممالک ملوث ہیں۔انہوں نے کہاکہ دشمن بلوچستان میں بدامنی پھیلا کر سی پیک کو ناکام بنانے کی کوشش کررہاہے۔ دشمن گوادر کو ترقی یافتہ اور سی پیک کو مکمل نہیں دیکھنا چاہتا۔سی پیک کے آغاز کیساتھ ہی دشمن نے بلوچوں کو ایندھن کے طورپر استعمال کرنا شروع کردیا۔انہوں نے کہاکہ منظور پشتین پشتون دوستی کیلئے بلکہ انکی دشمنی پر نکلا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔عوام کی طاقت سے دہشتگردوںکو شکست دیں گے۔
مزید پڑھیں:ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پر از خود نوٹس

شیئر: