یمن میں قطری محکمہ خفیہ کا افسر گرفتار
عدن.... یمنی حکام نے یمن سے قطری محکمہ خفیہ کے ایک افسر محسن الکربی کو حوثیوں کی مدد کے شبہ میں عما ن روانہ ہوتے وقت گرفتار کرلیاگیا۔ وہ المہرہ صوبے میں بری سرحدی چوکی کے راستے سلطنت عمان جانے کی کوشش کررہے تھے۔ قطری حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ الکربی یمن میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے گئے تھے۔