ابوظبی فیملی سول اینڈ ایڈمنسٹریٹو کلیمز کورٹ نے ایک خاتون کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے ساتھی کو 2 لاکھ 99 ہزار 722 درھم ادا کرے۔
ساتھی ورکر نے خاتون اور اس کے اہل خانہ کے لیے 2 ممالک کے لیے بزنس کلاس کے ایئر ٹکٹ اور ہوٹل ریزرویشن کا انتظام کیا لیکن خاتون نے ادائیگی سے انکار کردیا تھا۔
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی کی عدالت میں ایک شخص نے ساتھی خاتون کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جس میں خاتون سے رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
ابوظبی کی عدالت نے برطرفی پر خاتون ملازم کو معاوضہ دلوا دیاNode ID: 787971
-
ابوظبی: مہندی کے انتظامات نہ کرنے پر دلہن کا کمپنی کے خلاف مقدمہNode ID: 874946
عدالت کو بتایا گیا ساتھی خاتون اور اس کے اہلخانہ کے لیے 2022 میں ایئر ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ کرائی، بار بار درخواست کے باجوود رقم ادا نہیں کی گئی جس پر اپنے اکاونٹ سے 2 لاکھ 99 ہزار 722 درھم کی ادائیگی کرنا پڑی۔
عدالت نے خاتون ورکر نے الزامات کی تردید کی اور نگراں جج کو بتایا ساتھی ورکر نے ٹکٹ اور ہوٹل ریزرویشن تحفے کے طور پر دیے جسے قبول کرلیا تھا۔ کافی تاخیر کے بعد ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے یہ ایک تحفہ تھا۔
عدالت نے فریقین کے درمیان ایس ایم ایس اور گواہی سمیت تمام شواہد کو پیش نظر رکھتے ہوئے خاتون ورکر کو 2 لاکھ 99 ہزار 722 درھم کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی اخراجات اور وکیل کا محنتانہ ادا کرنے کی بھی پابند بنایا گیا ہے۔