Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”جوش“میں سلمان کی وجہ سے کردار ادا کیا، ایشوریہ

بالی وڈ ادکارہ ایشوریہ رائے بچن نے فلم’ ’جوش‘ ‘میں شاہ رخ خان کی بہن کا کردار نبھانے کی وجہ سلمان خان کو قرار دیا ہے۔بالی وڈ کی 18 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’جوش‘ میں ایشوریہ نے شاہ رخ خان کی بہن کا کردار کیا تھا جس کے باعث انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔فلم میں ایشوریہ کے مد مقابل اداکار چندر چور سنگھ کو کاسٹ کیا گیا اور دونوں نے فلمی جوڑے کا کردار کیا تھا۔اب اپنے ایک انٹرویو میں ایشوریہ رائے بچن نے کہا ہے کہ میں نے شاہ رخ خان کی بہن کا کردار سلمان خان کی وجہ سے ادا کیا تھا کیونکہ فلم میںسلمان کو چندر چور سنگھ کی جگہ مرکزی کردار نبھانا تھا۔ سلمان خان کی وجہ سے فلم ’جوش‘ میں کام کرنے کی ہامی بھری تھی لیکن بعد میں وہ کاسٹ سے الگ ہو گئے تھے۔ فلم ’جوش‘ 2000 میں ریلیز کی گئی تھی اور یہ باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔
 

شیئر: