ایرانی جوہری معاہدے کا خاتمہ جنگ کا باعث بن سکتا ہے،گوتریس
اقوام متحدہ۔۔۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران سے کئے جانےوالے بین الاقوامی جوہری معاہدے سے باہر نہ نکلے۔سیکریٹری جنرل نے خبردار کیا کہ اگر ایرانی جوہری معاہدہ باقی نہ رہا تو اس صورت میں جنگ کا خطرہ ہو سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ 2015 ءمیں ایران اور6عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کو اُسو قت ختم نہیں کیا جانا چاہیے جب تک اس سے بہتر متبادل سامنے نہیں آتا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ کے وسط میں یہ فیصلہ کرنےوالے ہیں کہ امریکہ 2015ءمیں ہونے والے اس معاہدے میں شامل رہے گا یا نہیں۔