Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی مالی میں شدت پسندوں کے حملے ، 16 ہلاک

بماکو۔۔۔ مالی کے شمالی حصے میں مشتبہ شدت پسندوں نے طوارق قبیلے کے 16 افراد کو ہلاک کر دیا ۔مقامی حکام نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ نائیجر کی سرحد کے قریب پیش آیا۔ہلاک ہونے والے افراد میں بوڑھے افراد بھی شامل ہیںجنہیں گھروں میں زندہ ہی جلا دیا گیا۔واضح رہے کہ رواں ہفتوں کے دوران شمالی مالی میں پر تشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ چند دن قبل ہی اسی طرح کے ایک حملے میں 40 افراد کو ہلاک کیا گیا تھا۔
  

شیئر: