Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپر کبڈی لیگ : سنسنی خیز مقابلے جاری

لاہور: پاکستان کی پہلی سپر کبڈی لیگ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلے میچ میں گوادر بہادرز نے گجرات واریئرز کو دلچسپ مقابلے بعد 31 ۔ 34 سے شکست دے دی۔دوسرے میچ میں ساہیوال بلز نے لاہور تھنڈرز کو 26 کے مقابلے میں 38 پوائنٹس سے شکست دی۔ اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں اور شائقین کے بھنگڑوں نے سماں باندھ دیا۔پاکستان کی تاریخ کی پہلی سپر کبڈی لیگ کا شاندار انداز میں آغاز گوادر بہادرز اور گجرات وارئیرز کے درمیان دلچسپ مقابلہ سے ہوا۔دونوں ٹیموں میں ایک ایک پوائنٹ کے لیے زبردست معرکہ آرائی ہوئی، دلچسپ مقابلے کے بعد گوادر بہادر نے گجرات وارئیرز کو 31 کے مقابلے میں 34 پوائنٹس سے ہرا دیا۔فاتح ٹیم کے ابرار حسین اور علی شان نے شاندار کھیل پیش کیا۔ علی شان مین آف دی میچ قرار پائے۔تیسرے میچ میں پشاور حیدرز نے اسلام آباد آل اسٹارز کو 26 ۔ 35 پوائنٹس سے ہرا دیا۔ پشاور حیدرز کی جانب سے کھیلنے والے ایرانی کھلاڑی کو بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔

شیئر: