فیفا منی ورلڈ کپ کے انعقاد کا نیا منصوبہ
زیورچ: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے نئے منی ورلڈ کپ منعقد کرانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ ہر 2 برس بعد ہونے والے اس منی ورلڈ کپ میں8 انٹرنیشنل ٹیمیں حصہ لیں گی ا وریہ ممکنہ طور پر گلوبل نیشنز لیگ ایونٹ کااختتام ہوسکتا ہے۔ ایونٹ کو ’’ فائنل 8 ‘‘ کا نام دیا جائے گا اور یہ بھی فیفا کے انٹرنیشنل فٹبال میں اصلاحاتی پروگرام کا حصہ ہے۔فٹبال کی عالمی تنظیم کو یقین ہے کہ وہ نئے منصوبے سے 12 سال میں 25 بلین ڈالرجمع کرسکتی ہے ۔ منی ورلڈ کپ2021 سے شروع کئے جانے کی تجویز دی گئی ہے اور یہ ممکنہ طور پر اکتوبر یا نومبر میں ہوگا۔