Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا 3 امریکی قیدی رہا کرے گا،معاہدہ طے پا گیا

واشنگٹن۔۔۔سابق میئر نیویارک روڈی گیلیونی نے کہا کہ ہم نے شمالی کوریا کو قائل کرلیا ہے اور وہ جلد ہی 3 امریکی قیدیوں کو رہا کر رہا ہے۔صدر ٹرمپ اورحکومت کے باہر ان کے اتحادیوں نے بلند تر توقعات کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے لیکن ماہرین اور کچھ ایڈمنسٹریشن حکام نے خدشات اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جشن قبل از وقت ہوسکتا ہے اور اس امر سے پیانگ یانگ کو غلط پیغام جاسکتا ہے۔روڈی گیلیونی نے گفتگو میںکہا کہ ہم نے شمالی کوریا کو قائل کردیا ہے۔
 

شیئر: