Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کولمبیئن ڈاکٹر پر کتوں کی انتڑیوں میں منشیات اسمگل کرنے کا الزام

نیویارک۔۔۔امریکہ میں کولمبیا سے تعلق رکھنے والے جانوروں کے ایک ڈاکٹر پر منشیات کی امریکہ ا سمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔مذکورہ ڈاکٹر نے مائع ہیروئن کے پیکٹوں کو کتے کے پِلّوں کی آنتوں میں چھپایا تھا۔ نیویارک کے مشرقی حصّے میں استغاثہ کے دفتر کے مطابق ملزم آندریس لوپیز کو بروکلین کی وفاقی عدالت میں طلب کیا گیا جہاں اس پر ہیروئن امریکہ لانے اور تقسیم کرنے کے حوالے سے الزامات عائد کئے گئے۔ 38 سالہ لوپیز کا کہنا ہے کہ وہ بے قصور ہے۔استغاثہ کے ذرائع کے مطابق قصور وار ٹھہرائے جانے کی صورت میں کولمبیا کے ڈاکٹر کو عمر قید کی سزا کا سامنا ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا بھی شبہ ہے کہ لوپیز 10 برس سے زیادہ عرصے سے امریکہ منشیات لانے کی سازش میں شریک ہے۔

شیئر: