روسی صدر پوٹین سعودی فٹبال میچ دیکھیں گے
ریاض..... کریملن کے ترجمان ڈمیٹکی بیسکوف نے اعلان کیا ہے کہ 14جون 2018ءکو روس او رسعودی عرب کی فٹبال ٹیموں کے درمیان افتاحی میچ دیکھنے کیلئے روس کے صدر ولادمیر پوٹین بھی پہنچیں گے۔ یہ میچ ماسکو کے لوجنیکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے میچوں میںروسی صدر کی شرکت حالات پر منحصر ہو گی۔ روس 14جون سے لے کر 15جولائی تک 11شہروں کے 12اسٹیڈیمز میں فیفا کپ کے میچوں کی میزبانی کریگا۔