انقرہ..... ترکی میں حکمران جماعت فریڈم اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی نے رجب طیب اردگان ہی کو ایک بار پھر بطور صدارتی امیداور نامزد کر دیا ہے۔ ترکی میں رواں برس جون میں صدارتی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔ ابھی تک مرکزی اپوزیشن جماعت نے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔وزیراعظم بن علی یلدرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدارتی انتخابات کے لیے متعدد دیگر اتحادی جماعتوں، جن میں دائیں بازو کی قوم پرست جماعت نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی بھی شامل ہے، کے متفقہ امیدوار رجب طیب اردگان ہونگے۔ وہ حکمران جماعت کے سربراہ بھی ہیں۔