Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی شاعرہ پر نفرت کو ہوا دینے کا الزام

مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے گرفتار فلسطینی شاعرہ اور ادیبہ دارین طاطور پر دہشتگرد گروپوں کی حمایت اور اسرائیل کےخلاف نفرت پر اکسانے کا الزام عائد کیا ہے ۔اسرائیلی عدالت کا کہنا ہے کہ طاطور اپنی شاعری کے ذریعے سوشل میڈیا پر فلسطینی نوجوانوں کو اسرائیل کےخلاف اکسا رہی تھی۔ عدالت نے یہ الزام طاطور کی اکتوبر 2015ءمیں میڈیا پر پوسٹ منظوم کلام کی بنیاد پر عائدکیا گیا ہے۔

شیئر: