Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاپا، پھپھو اورپپوپارٹی نے للکاراہے،فاروق ستار

کراچی ...ایم کیوایم پاکستان کے رہنماو ں نے کہاہے کہ آج کے جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں۔ ہمیں رہنما نہیں منزل چاہیے۔ یہ پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کا جلسہ ہے۔ ایک اکائی ہیں، مقصد بھی ایک اور راستہ بھی ایک ہے۔ہفتہ کوایم کیو ایم پاکستان نے لیاقت آباد کے ٹنکی گراونڈ میں جلسہ کیا۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ جو یہ کہہ رہے تھے کہ ایم کیوایم دھڑوں میں تقسیم ہوگئی۔ انہیں کہتا ہوں کہ عارضی طور پر کسی اختلاف کی وجہ سے تقسیم نظر آئے لیکن ہمارا ووٹ بینک تقسیم نہیں ہوا ۔یہ کل بھی مضبوط تھا ۔آج بھی ہے اور آئندہ بھی ہوگا۔ ہمیں پاپا، پھپھو اورپپوپارٹی نے للکاراہے۔لیاقت آباد میں جو چیلنج کیا گیا اسے قبول کرتے ہیں جب کہ یہ تو صرف ٹریلر ہے ابھی تو پوری فلم باقی ہے۔ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ ٹنکی گراونڈ میں نوٹنکی کا میلہ سجا کر یہ سمجھا گیا کہ فاتح بن کر نکلے ہیں لیکن ہمارے صبر کو کب تک آزمائیں گے ۔فاروق ستار نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو غدار نہیں کہیں گے۔ اب واپسی کا گیئر لگ گیا۔ جتنے لوگ چھوڑ کرگئے۔ اب اس سے زیادہ ہمیں جوائن کریں گے۔انہوںنے کہا کہ کراچی کی آبادی کم اور لاہور کی آبادی زیادہ دکھائی گئی۔ پشاور سے زیادہ پٹھان، لاہور سے زیادہ پنجابی، کوئٹہ سے زیادہ کراچی میں آباد ہیں لیکن پھر بھی کراچی کی 3 کروڑ کی آبادی کو ڈیڑھ کروڑ دکھایا جارہا ہے۔جتنی حلقہ بندیاں ہونی تھیں انہیں بھی آدھا کردیا۔ ہماری شہریت پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔ ان ناانصافیوں کے خلاف چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ مہاجروں کے حقوق دلائے جائیں۔ وہ ہمارے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا بھی نوٹس لیں۔
مزید پڑھیں:کراچی والے پیپلزپارٹی کو ہی ووٹ دینگے،مراد علیشاہ

شیئر: