Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھیٹراداکارہ کرینہ جان کا ڈرامہ لندن میں

 تھیٹر کی نامور اداکارہ کرینہ جان عید الفطر کے بعد اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کرنے کے لئے لندن روانہ ہوں گی۔ طنز و مزاح سے بھرپور اسٹیج ڈرامہ لندن کے 16بڑے شہروں میں پیش کیا جائے گا جبکہ مذکورہ ڈرامے میں ٹی وی ، فلم اور تھیٹر کے نامور فنکاروں کو کاسٹ کیا گیاہے ۔ اس حوالے سے اداکارہ کرینہ جان نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیامیں میرے مداح موجود ہیں جو میری پرفارمنس کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ یہ ان کی جانب سے ملنے والی پذیرائی ہی ہے جو مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ فراہم کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لندن ڈرامہ کے لئے ان دنوں خصوصی ڈانس آئٹم تیار کررہی ہوں جو میرے چاہنے والوں کو ضرور پسند آئے گا ۔ واضح رہے کہ اس ٹور کی پروموٹر معروف اداکارہ زارا اکبر ہیں۔
 

شیئر: