Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اللہ نے بڑے حادثے سے بچا لیا،احسن اقبال

لاہور...وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو نارووال سے خصوصی ہیلی کا پٹرکے ذریعے سروسز اسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کرکے گولی نکال لی ۔ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ڈی پی او نارووال عمران کشور نے بتایا کہ وزیر داخلہ پر فائرنگ کر نے والے نو جوان کو گرفتار کر کے پستول بر آمد کرلیا ۔ ملزم نے 15 گز کے فاصلے سے30بور پستول سے فائرنگ کی ۔ حملہ آور کارنر میٹنگ میں موجود نہیں تھا باہر کھڑا انتظار کر رہا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے احسن اقبال کے زخمی ہونے کی اطلاع پر فوری طور پر پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر نارروال روانہ کیا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم بھی ہیلی کاپٹر پر انکے ہمراہ لاہور پہنچی۔ ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو احسن اقبال کو لگنے والی گولی اور علاج معالجے کے بارے میں بریفنگ دی ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ احسن اقبال کو علاج معالجے کی بہترین سہو لتیں مہیا کی جائیں ۔ دریں اثناء احسن اقبال نے ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ بہت مہربان ہے۔ خدا نے بڑے حادثے سے بچا لیا۔ اپنے تمام دوستوں اور خیر خواہوں سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے اپنے خاص دعاو¿ں میں یاد رکھیں۔
مزید پڑھیں:احسن اقبال پر حملہ،ملزم کا تعلق تحریک لبیک سے نکلا

شیئر: