Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قدرتی نظارے اور دھند، بلند و بالا پہاڑ پر افطار دسترخوان

الباحہ ریجن کے بلند وبالا پہاڑی علاقے میں دلفریب مقامات موجود ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے الباحہ ریجن کے بلند و بالا پہاڑ رمضان میں سیاحوں اور مقامی افراد کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
خوبصورت موسم اور چھائی ہوئی دھند سے لطف اندوز ہونے کے لیے لوگ افطاری کا اہتمام کرتے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الباحہ ریجن کے بلند وبالا پہاڑی علاقے میں جا بجا اسے دلفریب مقامات موجود ہیں جو نہ صرف مقامی بلکہ غیرملکیوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کراتے ہیں۔

بڑی تعداد میں لوگ افطاری کے لیے پرفضا مقامات کا انتخاب کرتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

اہل علاقہ کی بڑی تعداد افطاری کے لیے پرفضا مقامات کا انتخاب کرتی ہے جہاں وہ دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ افطاری کرتے ہیں اور خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
ان دنوں جب کہ موسم سرما بھی عروج پر ہے الباحہ کے پہاڑی سلسلے کی خوبصورتی کو دھند اور بادلوں نے مزید نکھار دیا ہے۔
قدرتی حسن علاقے میں چہار سو بکھرا ہوا ہے جسے دیکھنے کے لیے دور دراز سے لوگ ان دنوں الباحہ پہنچ رہےہیں۔

 

شیئر: