جونپور میں بزرگ خاتون کو سر کچل کر ہلاک کردیاگیا
لکھنؤ- - - - جونپورضلع کے کھیتا سرائے علاقہ میں نامعلوم افراد نے گھر کے باہر سونے والی ایک بزرگ خاتون کااینٹ اور پتھروں سے کچل کر قتل کردیا۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کھیتا سرائے علاقہ میں گرینی کا رہنے والا ہری لال گاؤں کے باہر کھیت میں مکان بنا رہا ہے۔اس کی 65 سالہ بیوی کلاوتی گھر کے باہر سو رہی تھی۔