کشمیریوں کا قتل عام بند کیا جائے ،ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد...پاکستان نے کشمیرمیں قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ہند کو کشمیریوں کا قتل عام فوری بند کردینا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروں کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کشمیر کا دورہ کرکے وہاں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا خود جائزہ لیں اور رپورٹ جاری کریں۔ دریں اثناءکشمیر میں ہندوستانی فورسز کی کارروائیوں میں یونی ورسٹی کے پروفیسر سمیت مزید 10 کشمیری جاں بحق ہوگئے ۔گزشتہ 24گھنٹے میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی ۔پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق بٹ، صدام احمد، بلال احمد، عادل ملک، توصیف احمد، آصف احمد میر، عادل احمد شیخ، سجاد احمد راٹھور، ناصر احمد اور زبیر احمد شامل ہیں۔حریت رہنماوں کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی۔