Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نااہلی کیخلاف خواجہ آصف کی درخواست قابل سماعت قرار

  اسلام آباد....سپریم کورٹ نے نااہلی کیخلاف دائرخواجہ آصف کی استدعاکو قابل سماعت قرار دیکر منظور کر تے ہوئے فریقین کو نوٹسزجاری کردیئے ۔ پیر کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے خواجہ آصف نااہلی فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی ۔ فریقین کو ہدایت کی کہ وہ کیس میں تحریری معروضات جمع کرائیں۔سماعت کے آغاز میں جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس د ئیے کہ خواجہ آصف کی نااہلی 3 نکات پر ہوئی ۔ خواجہ آصف کے وکیل منیر اے ملک نے کہا کہ جی ہاں ان کے موکل پر اقامہ رکھنے، تنخواہ اور بینک اکاونٹ کی تفصیلات کو انتخابات کےلئے کاغذاتِ نامزدگی میں ظاہر نہ کرنا ہے۔ دبئی کے نجی بینک میں خواجہ آصف کے اکاونٹ میں کبھی کوئی ترسیل نہیں ہوئی بلکہ یہ اکاونٹ 7 جولائی 2015 میں بند کردیا گیا تھا۔ کاغذات نامزدگی میں خواجہ آصف سے 3 سال کے انکم ٹیکس کی ادائیگی کا پوچھا گیا تھا جس میں انہوں نے اس حوالے سے ٹیکس گوشوارے منسلک کر دئیے تھے۔ 
مزید پڑھیں:خواجہ آصف نااہلی کیس ،اپیل کی سماعت پیر کو ہوگی

شیئر: