Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان خان کو استثنیٰ

بالی وڈ کے اداکار سلمان خان کو جودھپور کی عدالت نے کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کے کیس میں حاضری سے استثنیٰ دے دیاہے ۔ سماعت کے دوران اداکار سلمان خان کے وکلاءنے عدالت میں اداکار کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی جسے عدالت نے منظور کرلیاہے۔ اگلی سماعت پر سلمان خان کا حاضر ہونا ضروری نہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت اگلے دوماہ کیلئے ملتوی کردی ۔سلمان خان کو20 سال پرانے کیس میں ایک روز جیل بھی گزارنا پڑا۔ سلمان خان ضمانت پر رہا ہیں جبکہ کیس ابھی عدالت میں زیرسماعت ہے۔
 

شیئر: